ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 21, 2025 9:42 PM

printer

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں رہ رہے اُن لوگوں کے بچوں کے پیدائشی طور پر شہریت کے حق کو ختم کر دیا ہے، جن کے والدین امریکی شہری نہیں ہیں

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس واپسی کے چند گھنٹوں بعد جو بائیڈن کی 78 پالیسیوں کو منسوخ کرنے کے متعدد ایگزیکٹیو احکامات پر دستخط کیے ہیں۔ جناب ٹرمپ نے اُس حکم نامے پر دستخط کیے ہیں، جس میں اُن لوگوں کے بچوں کیلئے شہریت کے پیدائشی حق کو ختم کرنے کی بات کہی گئی ہے، جو ملک میں غیرقانونی طور پر رہ رہے ہیں۔ اِس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں، جو قانونی طور پر لیکن عارضی طور پر ملک میں رہ رہے ہیں، جیسے سیاح، طلباء اور ورک ویزا پر کام کرنے والے افراد۔ ایجنسیوں کو اِس احکام کو نافذ کرنے کیلئے 30 دنوں کا وقت دیا گیا ہے۔ اِس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں پیدا ہوئے بچے کو شہریت حاصل کرنے کیلئے اُس کے والدین میں سے کم سے کم ایک کے امریکی شہری ہونا، قانونی طور پر مستقل رہائشی (گرین کارڈ ہولڈر) یا امریکی فوج کا ایک رکن ہونا لازمی ہے۔
اہم احکامات میں سے ایک کے تحت صدر ٹرمپ نے عالمی ادارۂ صحت WHO سے علیحدہ ہونے کی بھی ہدایت دی ہے۔ اپنے احکام میں جناب ٹرمپ نے اِس علیحدہ ہونے کی وجوہات میں صحت سے متعلق عالمی ہنگامی صورتحال کووڈ۔اُنیس وبا سے نمٹنے میں ادارے کی گڑبڑی اور فوری طور پر اصلاحات کو اختیار کیے جانے میں ناکامی کا حوالہ دیا۔ انہوں نے WHO پر چین کے تئیں امتیازی رویہ اختیار کرنے کا الزام لگایا کہ اُس نے وبا کے دوران کس طرح رہنمائی کی۔
جناب ٹرمپ نے پیرس آب و ہوا کے معاہدے سے دستبرداری کا عمل شروع کرنے کے حکم پر بھی دستخط کیے۔
انہوں نے آب و ہوا کی پالیسیوں کو تبدیل کرتے ہوئے تیل، گیس اور کان کنی کی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرکے امریکی توانائی کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے ہنگامی طاقتوں کا بھی استعمال کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی محکموں کو چین، میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ محصولات اور تجارتی تعلقات پر نظرثانی کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے امریکہ- میکسیکو سرحد پر قومی ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا اور فوجیوں کی تعیناتی کا حکم دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں