ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ Aviation کی ایک بڑی کمپنی بوئنگ، امریکی فضائیہ کے لیے اگلے دور کے جنگجو جیٹ F-47 طیارے بنائے گی۔

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ Aviation کی ایک بڑی کمپنی بوئنگ، امریکی فضائیہ کے لیے اگلے دور کے جنگجو جیٹ F-47 طیارے بنائے گی۔ کَل رات اوول آفس میں وزیر دفاع Pete Hegseth کی موجودگی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ  ُF-47 طیارے، ابھی تک کے جدید ترین، با صلاحیت اور جان لیوا طیارے ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اپنے کچھ اتحادیوں کو اِن میں سے کچھ کم صلاحیت کے طیارے فروخت کرے گا۔

اِس اعلان کو، بوئنگ کی اصل مسابقتی کمپنی Lockheed Martinکے لیے ایک بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے جس نے مشہور F-35 اور F-22 رَیپٹرجنگجو طیارے بنائے تھے۔

اندازہ ہے کہ F-47 طیارے، رَپیٹرس طیاروں کی جگہ لے لیں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں