ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 11, 2024 9:03 PM

printer

امریکہ کے صدر منتخب ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے کارگزار ڈائریکٹر Tom Homan ان کے نئے انتظامیہ میں ملک کی سرحدوں کے انچارج ہوں گے

امریکہ کے صدر منتخب ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے کارگزار ڈائریکٹر Tom Homan ان کے نئے انتظامیہ میں ملک کی سرحدوں کے انچارج ہوں گے۔ جناب ڈونلڈ ٹرمپ نے کل اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ Tom Homan نئے Border Czar ہوں گے۔ اس سے امیگریشن اور سرحدوں کے تحفظ سے متعلق ان کی انتظامیہ کے سخت موقف کے تسلسل کا اظہار ہوتا ہے۔ صدر منتخب نے کہا کہ ہماری سرحدوں کی نگرانی کرنے اور انہیں کنٹرول کرنے کے معاملے میں Homan سے بہتر کوئی نہیں ہے۔ جناب Homan دو ہزار اٹھارہ میں ریٹائر ہونے سے پہلے ٹرمپ انتظامیہ کی پہلی مدت کے دوران سختی سے امیگریشن انفورسمنٹ قائم کرنے کی کوشش میں ایک عوامی چہرے کے طور پر خدمت انجام دے چکے ہیں۔