بھارت کے حصص اشاریوں میں، امریکہ کے ذریعے الیکٹرانک اشیا پر عارضی محصول میں راحت اور آٹو شعبے کیلئے اضافی محصول میں استثنیٰ کی امیدوں کے بعد، مثبت عالمی اضافے کے درمیان، دو فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ Bombay اسٹاک ایکسچینج Sensex میں 30 حصص کے اشاریے میں ایک ہزار 578 پوائنٹ کا اضافہ ہوا اور یہ 76 ہزار 735 پر بند ہوا۔ اُدھر قومی اسٹاک ایکسچینج Nifty میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوکر یہ 23 ہزار 329 پر بند ہوا۔ BSE میں وسیع مارکیٹ کے اشاریوں میں بھی واضح اضافہ ہوا ہے۔ Mid-Cap اشاریے میں تین فیصد جبکہ اسمال-کیپ اشاریے میں تین اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا۔
Site Admin | April 15, 2025 9:26 PM
امریکہ کے ذریعے الیکٹرونک سامان پر محصولات میں عارضی نرمی کے اعلان کے بعد مثبت عالمی رجحان کے درمیان سینسکس اور نفٹی میں دو فیصد کا اضافہ ہوا
