امریکہ کی ڈاک خدمات USPS، چین اور ہانگ کانگ سے آنے والے پارسل کو روکنے کے اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ یہ قدم اُس نے تجارت میں بڑے پیمانے پر خلل پڑنے کے خدشے کے پیش نظر اٹھایا ہے۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق چین اور ہانگ کانگ سے آنے والے پارسل کو روکنے کا فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر لگائے گئے محصول کا نتیجہ تھا۔ USPS نے کَل بتایا کہ وہ کسٹمز اور سرحدی محافظوں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے، تاکہ چین کے نئے محصولات کی وصولی کا ایک مؤثر طریقہ کار شروع کیا جاسکے، جس سے اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ پارسل کے پہنچنے میں کم سے کم خلل پڑے۔×
Site Admin | February 6, 2025 3:08 PM
امریکہ کی ڈاک خدمات یو ایس پی ایس، چین اور ہانگ کانگ سے آنے والے پارسل کو روکنے کے اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔
