July 27, 2024 9:40 PM

printer

امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے کل رات ضروری کاغذات پر دستخط کرنے کے بعد صدارتی چناؤ کیلئے باضابطہ اپنی امیدواری کا اعلان کیا

امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے کل رات ضروری کاغذات پر دستخط کرنے کے بعد صدارتی چناؤ کیلئے باضابطہ اپنی امیدواری کا اعلان کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں محترمہ ہیرس نے زور دے کر کہا کہ آئندہ نومبر میں عوامی طاقت سے وہ ضرور کامیاب ہوں گی۔ انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ایک ایک ووٹ حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کریں گی۔ امریکہ میں اِس سال 5 نومبر کو صدر کے عہدے کا چناؤ ہوگا۔ امریکی صدر جوبائیڈن کی توثیق کے بعد محترمہ ہیرس ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد امیدوار ہیں۔ سابق امریکی صدر براک اوبامہ نے بھی صدارتی چناؤ کی دوڑ سے جوبائیڈن کے باہر ہوجانے کے بعد امریکی صدر کے عہدے کیلئے محترمہ ہیرس کی عوامی طور پر تائید کی ہے۔
جناب اوبامہ نے کہا کہ وہ اور سابق امریکی خاتون اول مشیل اوبامہ، محترمہ ہیرس کو صدارتی چناؤ میں کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں