امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس، ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار ہوں گی۔ ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے Jamie Harrison نے اعلان کیا کہ محترمہ ہیرس کو، صدر کے عہدے کی امیدواری کیلئے ڈیموکریٹک مندوبین کے وافر ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ کملا ہیرس، پارٹی کی پانچ روزہ الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے واحد امیدوار تھیں، جس میں پارٹی کے تقریباً 4 ہزار مندوبین نے حصہ لیا۔ انہیں دو ہزار 350 مندوبی کی حمایت حاصل ہوئی۔ صدر جوبائیڈن کی پچھلے مہینے اپنے دوبارہ انتخاب کی کوشش ختم کرنے اور کملا ہیرس کی توثیق کئے جانے کے بعد، وہ ورچوئل وسیلے سے اعلان کردہ ناموں کی فہرست میں بلامقابلہ رہیں۔ انہیں اس ماہ کے آخر میں منعقد ہونے والے شکاگو کنونشن میں باقاعدہ طور پر امیدوار قرار دیا جائے گا۔
محترمہ کملا ہیرس نے کہا کہ یہ اُن کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ وہ امریکہ کے صدر کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیں۔
کملا ہیرس پہلی سیاہ فام اور پہلی جنوب ایشیائی خاتون ہیں، جو ایک بڑی امریکی سیاسی پارٹی کی طرف سے صدر کے عہدے کی امیدوار ہیں۔ اگر وہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈٹرمپ کو شکست دے دیتی ہیں، تو وہ امریکہ کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔ امریکہ کے صدارتی انتخابات اس سال نومبر میں ہوں گے۔×