August 23, 2024 2:28 PM | Kamla Harris

printer

امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے، ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف، ڈیمو کرٹیک پارٹی کی صدارتی نامزدگی قبول کرلی ہے۔

        امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے اپنے ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابی مہم کے تحت، ڈیموکرٹیک پارٹی کی 2024 کی صدارتی نامزدگی کو باقاعدہ قبول کرلیا ہے۔ محترمہ ہیرس نے اس کی تصدیق چار روزہ ڈیمو کرٹیک قومی کنونشن کے آخری دن، شکاگو کے متحدہ مرکز میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کی۔

         محترمہ ہیرس نے اپنی تقریر کے دوران ایک ایسا صدر بننے کے عزم کا اظہار کیا، جو امریکیوں کو متحد کرے اور امریکہ کے مستقبل کے لئے کوششیں کرے۔

        بھارت نژاد محترمہ ہیرس، امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے صدارتی عہدے کی امیدواری سے دستبردار ہونے کے بعد ڈیمو کرٹیک امیدوار بنی ہیں۔ اگر محترمہ ہیرس کامیاب ہوگئیں تو وہ امریکہ کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں