ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 24, 2024 9:59 AM

printer

امریکہ کی خفیہ سروس کی ڈائرکٹر کمبرلی چیٹلے نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کی گئی قاتلانہ حملے کی کوشش کے تناظر میں، اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

امریکہ کی خفیہ سروس کی ڈائرکٹر Kimberly Cheatle نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انھوں نے Pennsylvania ریلی میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے متعلق خامیوں کی جانچ کا سامنا کرتے ہوئے استعفیٰ دیا ہے۔

Kimberly Cheatle نے اپنے عملے کو ای-میل کے ذریعے بتایا کہ وہ خفیہ سروس کے ڈائرکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہیں۔ کَل ایوان کی تحقیقاتی کمیٹی جب اُن کے کیس کی سنوائی کررہی تھی اور اُس کے دوران انھوں نے جو بیان دیا تھا، کمیٹی اُس سے غیر مطمئن تھی اور اُنھیں استعفیٰ دینے کیلئے فون کالز موصول ہورہی تھیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں