ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 9, 2025 2:34 PM

printer

امریکہ کی جانب سے چین سے ہونے والی درآمدات پر 104 فیصد کا زبردست محصول عائد کرنے میں ایشیائی شیئر بازاروں میں آج پھر گراوٹ دیکھنے میں آئی

امریکہ کی جانب سے چین سے ہونے والی درآمدات پر 104 فیصد کا زبردست محصول عائد کرنے سمیت جوابی محصولات نافذ کرنے کے تناظر میں ایشیائی شیئر بازاروں میں آج پھر گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ جاپان کا Nikkei اشاریہ 225 پوائنٹ یعنی چار فیصد نیچے آگیا جبکہ جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے شیئر بازاروں میں بھی گراوٹ آئی۔

چین کے Blue Chips میں ایک اعشاریہ دو فیصد کی گراوٹ آئی جبکہ ہانگ کانگ کا Hang Seng اشاریہ  تین اعشاریہ ایک فیصد نیچے آگیا۔ اُدھر امریکی شیئر بازاروں کی حالت بھی کوئی اچھی نہیں ہے۔ وہاں گزشتہ 50 سال میں اب تک کی سب سے بڑی گراوٹ میں اشاریہ چار اعشایہ دو فیصد نیچے آگیا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں