ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 30, 2024 9:40 PM

printer

امریکہ نے یوکرین کیلئے آج اضافی فوجی اور بجٹ امداد کے طور پر تقریباً 6 ارب ڈالر کی رقم کا اعلان کیا ہے

امریکہ نے یوکرین کیلئے آج اضافی فوجی اور بجٹ امداد کے طور پر تقریباً 6 ارب ڈالر کی رقم کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے یوکرین کیلئے اضافی سکیورٹی امداد کے طور پر ڈھائی ارب ڈالر کا اعلان کیا۔ امریکی وزیر خزانہ Janet Yellen نے بتایا کہ امریکہ نے یوکرین کے اضافی بجٹ مدد میں تین اعشاریہ چار ارب ڈالر کو دستیاب رکھا ہے تاکہ یوکرین پر روس کے حملوں میں آئی شدت کے دوران جنگ سے متاثرہ ملک کو اہمیت کے حامل وسائل مل سکیں۔ اس میں ایک اعشاریہ دو پانچ ارب ڈالر کی فوجی امداد شامل ہے جو امریکی اسٹاک پائلس سے دی جائے گی اور ایک اعشاریہ دو دو ارب ڈالر کی یوکرین سلامتی امدادی اسکیم کا پیکیج شامل ہے۔
جناب بائیڈن نے کہا کہ اِس نئی امداد سے یوکرین کو فوری طور پر اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کئے جانے کی سہولت ملے گی تاکہ وہ میدان جنگ میں زیادہ موثر طور پر اِن صلاحیتوں کو استعمال کرسکے۔ ساتھ ہی ہوائی دفاع، اسلحہ اور دیگر اہم اسلحہ جاتی نظام کی طویل مدتی سپلائی جاری رہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں