امریکہ نے یہ بات دہرائی ہے کہ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر Jake Sullivan کے بھارت دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود مضبوط شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور بھارت بحرالکاہل خطے کو اور زیادہ خوشحال بنانے میں مدد ملے گی۔ وہائٹ ہاؤس میں میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے، امریکہ کے قومی سلامتی کونسل کے رابطہ کار John Kirby نے بھارت اور امریکہ کو دو سب سے قدیمی اور بڑی جمہوریتیں قرار دیا اور کہا کہ دونوں کے درمیان دوستی کا ایک منفرد رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب Jake Sullivan کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان اشتراک کے کلیدی شعبوں کو وُسعت دینا ہے۔
اِس سے قبل جناب Jake Sullivan نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور اُنہیں دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں، خاص طور سے اہم اور اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں سے متعلق اقدامات پر پیشرفت کے بارے میں تفصیل بتائی۔
اسی دوران قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے نئی دلّی میں امریکہ کے اپنے ہم منصب Jake Sullivan کے ساتھ اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی سے متعلق امریکہ – بھارت پہل کی دوسری میٹنگ کی صدارت کی۔ کل میٹنگ کے دوران جناب ڈوبھال اور جناب Sullivan نے ٹیکنا لوجی سے متعلق اہم نوعیت کی ساجھیداری کے دوسرے مرحلے کیلئے ویژن مقرر کیا۔x