ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 18, 2024 9:28 AM | US-India

printer

امریکہ نے کہا ہے کہ اُس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے بھارت دورے سے دوطرفہ تعلقات مستحکم ہوں گے

امریکہ نے یہ بات دہرائی ہے کہ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر Jake Sullivan کے بھارت دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود مضبوط شراکتداری کو مزید مستحکم کرنے اور بھارت بحرالکاہل خطے کو اور زیادہ خوشحال بنانے میں مدد ملے گی۔ وہائٹ ہاؤس میں میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے امریکہ کے قومی سلامتی کونسل کے رابطہ کار John Kirby نے بھارت اور امریکہ کو دو سب سے قدیمی اور بڑی جمہوریتیں قرار دیا اور کہا کہ دونوں کے درمیان دوستی کا ایک منفرد رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب Jake Sullivan کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان اشتراک کے کلیدی شعبوں کو وُسعت دینا ہے۔

اِس سے قبل جناب Jake Sullivan نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور اُنہیں دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں، خاص طور سے اہم اور اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں سے متعلق اقدامات پر پیشرفت کے بارے میں تفصیل بتائی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں