September 13, 2024 9:59 AM

printer

امریکہ نے پاکستان کے بیلیسٹک میزائل پروگرام کیلئے مدد کرنے کی بنا پر چین کی تین کمپنیوں، پاکستان کی ایک کمپنی اور چین کے ایک شہری پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیاہے

امریکہ نے پاکستان کے بیلیسٹک میزائل پروگرام کیلئے مدد کرنے کی بنا پر چین کی تین کمپنیوں، پاکستان کی ایک کمپنی اور چین کے ایک شہری پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیاہے۔ امریکی محکمہئ خارجہ کے ترجمان Matthew Miller نے اعلان کیا ہے کہ پیچنگ کے ایک ادارے نے شاہین سوئم اور ابابیل میزائل میں استعمال ہونے والی بڑی راکٹ موٹرس کے ٹیسٹ کیلئے سازو سامان حاصل کرنے میں پاکستان کے نیشنل ڈیولپمنٹ کامپلیکس کی مدد کی تھی۔ یہ پابندیاں 2005 کے  اُس حکم نامے پر مبنی ہیں جن کا مقصد بڑی تباہی والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کرنا ہے۔

اِس کے علاوہ چین کی دو کمپنیوں پر پاکستان کے اختراعی سازو سامان کیلئے آلات اور تکنیک منتقل کرنے کی بنا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

چونکہ پاکستان میزائل ٹیکنالوجی پر کنٹرول سے متعلق نظام میں شامل نہیں ہے، اِس لیے اِن سرگرمیوں کو بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

میزائل ٹیکنالوجی پر کنٹرول سے متعلق نظام بھارت سمیت 35 ممبر ملکوں کا ایک بین الاقوامی گروپ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں