امریکہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران مغربی ایشیا میں اپنی فوجی موجودگی کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جبکہ حماس اور حزب اللہ کے لیڈروں پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد حماس اور حزب اللہ نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی رہنما مغربی ایشیاء میں تشدد اور کشیدگی بڑھنے کی وجہ سے فکر مند ہیں۔محکمہ دفاع نے کل ایک بیان میں کہا کہ دفاع کے سکریٹری Lioyd Austin نے اضافی Ballistic Missile Defence-Capable Crises اور Destroyers کو یوروپ اور مغربی ایشیاء خطے میں بھیجنے کا حکم دیا ہے، ساتھ ہی وہ یہاں زمین پر مار کرنے والی بیلسٹک میزائل اور دفاعی ہتھیاروں کو بھیجنے کے لیے بھی اقدامات کررہے ہیں۔ پنٹاگن نے کہا ہے کہ وہ مغربی ایشیا میں ایک فائٹر جیٹ اسکواڈرن اور خطے میں ایک ایئر کرافٹ کیریئر کو بھی تعینات کرے گا۔ اس کے علاوہ ایک امریکی افسر نے کہا کہ امریکی بحریہ کے دو Destroyers، جو اِس وقت وسطی ایشیا میں ہیں، جنہیں بحر روم سے بحر احمر میں شمال کی سمت جانے کا حکم دیاگیا ہے۔
Site Admin | August 3, 2024 2:48 PM
امریکہ نے مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے
