امریکہ نے ملک میں درآمد کئے جانے والے سمارٹ فونز اور کمپیوٹرز کو تازہ ترین محصولات سے مستثنیٰ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی کسٹمز اور سرحدی حفاظت سے متعلق نوٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعے بیشتر ممالک پر عائدکردہ 10 فیصد محصول ہے۔ سمارٹ فونز اور کمپوٹرز کو مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ چین سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر مذکورہ محصول کہیں زیادہ 145 فیصد ہے۔
5 اپریل سے پہلے امریکہ میں درآمد کئے جانے والی مصنوعات پر یہ استثنیٰ لاگو ہوگا۔
الیکٹرونک آلات اور پرزے جن میں سیمی کنڈکٹر،شمسی سیل اور میموری کارڈز بھی شامل ہیں انھیں بھی محصول سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
اس قدم سے اہم ٹیکنالوجی کی کمپنیوں جیسے Apple جو چین میں آئی فون اور دیگر مصنوعات تیار کرتی ہیں انھیں فائدہ پہنچے گا۔ یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے چین سے امریکہ کو درآمد کئے جانے والی اشیا و سامان پر کم سے کم 145 فیصد محصول فائدہ کیا تھا۔x