September 13, 2024 9:57 AM

printer

امریکہ نے بھارت کیلئے یو این سلامتی کونسل میں مستقل سیٹ کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے

امریکہ نے بھارت کیلئے یو این سلامتی کونسل میں مستقل سیٹ کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور سلامتی کونسل میں اصلاحات کیلئے متن پر مبنی مذاکرات کی تائید کی ہے۔ کچھ ملکوں کے درمیان اختلاف رائے کی وجہ سے اِن مذاکرات میں رکاوٹ پڑ گئی ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل نمائندہ Linda Thomas Greenfield نے کہاہے کہ امریکہ جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کیلئے ایک قرارداد تیار کرنے اور اقوام متحدہ منشور میں ممکنہ ترمیم کیلئے دیگر ملکوں کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

امریکہ نے بھارت کے ساتھ ساتھ جاپان اور جرمنی کیلئے بھی سلامتی کونسل کی مستقل سیٹ کے تئیں اپنی حمایت کو دوہرایاہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں