امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین 30 دن کی، فوری اور عبوری جنگ بندی کی اُس کی تجویز سے متفق ہو گیا ہے اور اب یہ روس پر ہے کہ وہ اِس کا مثبت جواب دے۔
امریکہ نے، یوکرین کو خفیہ معلومات اور فوجی مدد فراہم کرنے پر عائد بندش بھی ختم کر دی ہے۔
امریکہ کے وزیر خارجہ Marco Rubio نے سعودی عرب کی راجدھانی جدّا میں، یوکرین افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد اِس واقعے کے بارے میں نامہ نگاروں کو بتایا۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ روس کے صدر ولادیمیر پُتن سے بات چیت کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی جناب پُتن، جنگ بندی سے متفق ہو جائیں گے۔×