October 12, 2024 2:31 PM

printer

آج ملک بھر میں وجے دشمی اور درگا پوجا کا تہوار منایا جارہا ہے۔

RSS کے سربراہ ڈاکٹر موہن بھاگوت نے خواتین کے خلاف مظالم پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کولکاتہ کے آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال میں افسوسناک اور شرمناک واقعہ جرائم اور سیاست کے درمیان گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ ڈاکٹر بھاگوت آج صبح ناگپور میں راشٹریہ سویئم سیوک کے 99ویں واں یوم تاسیس منانے کے لیے وجے دشمی کی اہم تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ آئین کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر بھاگوت نے کہا کہ آئین کی تمہید، رہنما اصول، بنیادی حقوق اور فرائض سے متعلق معلومات عام لوگوں تک پہنچنے چاہئیں اور آئین میں درج مذکورہ چاروں اہم چیزوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کا نظام ہونا چاہیے۔ RSS کے سربراہ نے وجے دشمی کے مبارک موقعے پر سشتر پوجن کا بھی اہتمام کیا۔

اس موقعے پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے اسرو کے سربراہ ڈاکٹر کے رادھا کرشنن موجود تھے۔ ڈاکٹر رادھا کرشنن نے کہا کہ ٹکنالوجی اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بڑا فرق لائی ہے اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 بھارت کو ایک متحرک اور درخشاں نالج اکانومی میں تبدیل کر دے گی۔ اس موقعے پر سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری اور مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ دویندر فڑنویس بھی موجود تھے۔×

 

آج ملک بھر میں وجے دَشمی یا دسہرے کا تہوار منایا جارہا ہے۔ یہ تہوار بھگوان رام کی راوَن پر فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے، جو برائی پر اچھائی کی کامیابی کی علامت ہے۔ آج ہی نوراتری اور دُرگا پوجا بھی ختم ہورہے ہیں۔

اس موقع پر صدرِ جمہوریہ، نائب صدرِ جمہوریہ، وزیر اعظم اور دوسرے رہنماؤں نے عوام کو مبارکباد دی ہے۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ یہ تہوار ناانصافی پر انصاف کی فتح کی علامت ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں اِس امید کا بھی اظہار کیا کہ یہ تہوار ملک کے سبھی عوام کیلئے مسرت، کامیابی اور خوشحالی لے کر آئے گا۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر نائب صدرِ جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے ملک کے عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ پیغام بدی پر نیکی کی کامیابی کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے سبھی عوام کو برائیوں کو ختم کردینے کا عہد لینا چاہیئے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ملک کے عوام زندگی کے ہر شعبے میں ماں دُرگا اور بھگوان شری رام کے آشیرواد سے کامیابی حاصل کریں گے۔

جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے، اِس مبارک موقع پر ملک کے سبھی عوام کو گرمجوشی سے مبارکباد دی ہے اور سبھی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وجے دَشمی کا یہ تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے۔

 لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے مزید کہا کہ بھگوان رام کے نظریات اور تعلیمات پر عمل کریں اور خود کو معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کردیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں