ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 14, 2024 10:24 PM

printer

امریکہ نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے

امریکہ نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے، جس میں لڑاکا طیارے اور فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے جدید میزائل بھی شامل ہیں۔ امریکی محکمہئ خارجہ نے کَل اِس کا اعلان کیا۔ اس نے کہا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی ممکنہ فروخت میں 50 سے زیادہ F-15 لڑاکا طیارے، درمیانہ درجے کے فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل، 120 ایم ایم کے ٹینک گولہ بارود اور زیادہ دھماکہ کرنے والے مورٹارس اور اہم فوجی گاڑیاں شامل ہوں گی۔ یہ ایک طویل مدتی معاہدہ ہے، جس میں F-15 جیٹ طیاروں کی فراہمی 2029 تک متوقع ہے۔ پنٹاگن نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل کی سکیورٹی کیلئے پُر عزم ہے اور ایک مضبوط اور اپنی دفاعی صلاحیتوں کے حامل اسرائیل کی مدد کرنا نہایت ضروری ہے۔

ایران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور لبنان میں حزب اللہ کے فوجی کمانڈر فواد Shukr کی حالیہ ہلاکتوں کے بعد کئی ارب ڈالر کا ہتھیاروں کا یہ معاہدہ مغربی ایشیا میں وسیع جنگ کے خدشے کے درمیان ہوا ہے۔ دونوں واقعات نے اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی کے خطرات کو بڑھا دیا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں