امریکہ نے، 20 ارب ڈالر کے ہتھیار، اسرائیل کو فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ان میں جنگجو جیٹ طیارے اور جدید ترین، فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل بھی شامل ہیں۔ امریکہ کے خارجی امور کے محکمے نے کَل اس کا اعلان کیا۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ فروخت میں 50 سے زیادہ F-15 جنگجو جیٹ طیارے، جدید ترین اوسط دوری تک فضا سے فضا میں وار کرنے والے میزائل، 120 MM ٹینک، اسلحہ اور زیادہ دھماکہ خیز مورٹار نیز چھوٹا حملہ آور سامان شامل ہے۔ یہ ایک طویل مدتی سودا ہے جس میں F-15 جنگجو طیارے، 2029 تک مہیا کردیے جائیں گے۔ محکمہ دفاع پینٹاگن نے بتایا کہ امریکہ، اسرائیل کی سلامتی کا پابند ہے اور ایک مضبوط اور اپنے دفاع کی تیار رہنے کی صلاحیت پیدا کرنے میں اسرائیل کی مدد بہت اہم ہے۔
کئی ارب ڈالر کا ہتھیاروں کا یہ سودا ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ اور لبنان میں حزب اللہ ملٹری کمانڈر فواد شکر کی حال ہی میں ہوئی ہلاکتوں کے بعد، مغربی ایشیا میں ایک وسیع تر جنگ کے خدشات محسوس کیے جا رہے ہیں۔
اِن دونوں ہی ہلاکتوں کے بعد اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔