امریکہ نے، چین کی سائبر سکیورٹی کمپنی Integrity ٹیکنالوجی گروپ پر، کَل پابندیاں عائد کردیں۔ اس کمپنی پر مبینہ طور پر یہ الزام ہے کہ اُس نے امریکہ کے اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد کمپیوٹر معلومات میں دخل اندازی کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ امریکہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ Integrity ٹِک، چین کا ایک بڑا سرکاری کانٹریکٹر ہے۔ بیان میں کمپنی پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ایک بڑے ہیکنگ گروپ فلیکس Typhoon کے پیچھے ہے۔ وزارت خزانہ نے اطلاع دی تھی کہ ایک بڑے سائبر سکیورٹی حملے میں چین کے ہیکرس نے دور سے ہی امریکہ کے وزارت خزانہ کی کئی جگہوں اور خفیہ دستاویزات تک رسائی حاصل کرلی ہے، جس کے بعد یہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔×
Site Admin | January 4, 2025 4:16 PM