ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 24, 2024 3:29 PM

printer

امریکہ نے، بھارت کو پانچ کروڑ بیس لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کے آبدوز شکن جدید ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دی ہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے آبدوز شکن ہتھیاروں کی فوجی امکانی خارجی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ اِن میں MH-60R Seahawk ہیلی کاپٹر کثیر مقصدی مشن بھی شامل ہے۔ تقریباً پانچ کروڑ 28 لاکھ امریکی ڈالر کے ہتھیار فروخت کئے جانے کا منصوبہ ہے۔ امریکہ کی سکیورٹی تعاون سے متعلق ایجنسی نے اِس سلسلے میں کَل مطلوبہ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اِس سمجھوتے سے واشنگٹن کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کی تکمیل میں مدد ملے گی۔ اِس کے علاوہ، اہم دفاعی شراکت دار بھارت کے ساتھ باہمی کلیدی نوعیت کے رشتے مستحکم ہوں گے اور سکیورٹی میں بہتری آئے گی۔

اِس نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت، جنوب ایشیا اور بھارت – بحرالکاہل خطے کے سیاسی استحکام، امن اور اقتصادی ترقی میں بدستور ایک اہم سیاسی قوت بنا رہے گا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں