امریکہ میں ایک جج نے صدر منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی ہَش منی کیس میں سزا کے اعلان کو اُن کی دوسری صدارتی مدت کے سال 2029 کے ممکنہ اختتام تک ملتوی کردیا ہے۔ جج Juan Mechan نے کہا کہ وہ سزا کو مسترد کرسکتے ہیں تاکہ ٹرمپ جنوری میں قانونی پیچیدگیوں کے بغیر اپنا عہدہ سنبھال سکیں۔
ٹرمپ کو مئی کے مہینے میں Stormy Daniels کو غلط طریقے سے کی گئی ادائیگی کے اندراج کو قانونی اخراجات کے طور پر دکھانے کے 34 الزامات عائد کئے گئے تھے۔ اِس کیس کی سربراہی Manhattan کے وکیل Alvin Bragg نے کی، جنہوں نے اِسے Jury of ordinary Citizens کے روبرو پیش کیا۔
قصور وار قرار دیئے جانے کے باوجود ٹرمپ نے صدارتی انتخاب واضح اکثریت سے جیتا ہے۔ جج Juan Mechan نے برسراقتدار صدر کیلئے سزا کے اعلان کو صدر سے مداخلت قرار دیتے ہوئے تحفظات کا ظہار کیا۔
وہیں ٹرمپ کے وکیلوں کا ارادہ ہے کہ وہ یہ دلیل پیش کریں گے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ٹرمپ کو استغاثہ سے استثنا حاصل ہے۔