امریکہ میں 64 مسافروں کو لے جاتا ہوا ایک طیارہ، امریکہ کے فوجی Black Hawk ہیلی کاپٹر سے، فضاء میں ہی ٹکرا گیا۔ مقامی خبروں کے مطابق، اِن میں سے 18 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ یہ حادثہ واشنگٹن ڈی سی کے باہر، ریگَن قومی ہوائی اڈے کے قریب پیش آیا۔ وفاقی ہوا بازی انتظامیہ اور دفاعی افسران نے بتایا کہ یہ طیارہ، رَن وے پہنچ رہا تھا کہ یہ حادثہ رونما ہوگیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اِس حادثے کے بارے میں جانکاری دی گئی ہے اور وہ صورتحال پر قریبی نظر رکھ رہے ہیں۔ Potomac دریا میں بڑے پیمانے پر ایمرجنسی کارروائی کی جارہی ہے، جہاں یہ مسافر بردار طیارہ اور ہیلی کاپٹر ایک دوسرے سے ٹکرائے تھے۔ وفاقی ہوا بازی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق بدھ کو تقریباً 9 بجے پیش آیا۔ یہ طیارہ Kansas سے واشنگٹن ڈی سی جارہا تھا، جس میں 60 مسافروں کے علاوہ، عملے کے چار ارکان سوار تھے، جبکہ ہیلی کاپٹر میں تین فوجی سوار تھے اور یہ ایک تربیتی پرواز پر تھا۔ x
Site Admin | January 30, 2025 3:55 PM
امریکہ میں چونسٹھ مسافروں کو لے جاتا ہوا ایک طیارہ، امریکہ کے فوجی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے، فضاء میں ہی ٹکرا گیا۔
