امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ 43 ممالک کے شہریوں پر نئی سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اِن ممالک میں پاکستان، افغانستان اور روس شامل ہو سکتے ہیں۔ سکیورٹی افسران کی جانب سے سفارش کردہ فہرست میں ملکوں پر سفری پابندی عائد کرنے کے مقصد سے اِنہیں تین زمروں، ریڈ، اورینج اور Yellow میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ریڈ لِسٹ میں شامل ہونے کا مطلب امریکہ میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔
پاکستان اور روس کو دیگر 10 ممالک کے ساتھ اورینج لِسٹ میں شامل کیا گیا ہے، جن پر مکمل پابندی کی بجائے جزوی سفری بندشیں نافذ ہوں گی۔ اورینج لِسٹ میں میانما، بیلاروس، ہیٹی، لاؤس، اریٹیریا، سیئرا، لِیون، جنوبی سوڈان اور ترکمانستان جیسے ممالک شامل ہیں۔
سفری پابندیوں سے متعلق ڈرافٹ میں افغانستان، ایران، لیبیا، جنوبی کوریا اور بھوٹان کو ریڈ لِسٹ میں رکھا گیا ہے، جس کا مطلب اِن ملکوں کے شہریوں کو ویزا کی مکمل معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔×