امریکہ میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے اہم تجارتی شراکت داروں پر بڑے پیمانے پر محصولات کے نفاذ کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ اس میں میکسیکو اور کینیڈا کی اشیا پر 25 فیصد محصول اور چین سے ہونے والی درآمدات پر اضافی 10 فیصد محصول کی بات کہی گئی ہے۔ ان محصولات کا مقصد امریکہ میں منشیات اور غیر قانونی امیگرینٹس کی آمد کو روکنا ہے۔
سلسلے وار سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب ٹرمپ نے کہا کہ وہ اُن ایگزیکیوٹیو حکم ناموں پر دستخط کریں گے، جس میں تین ملکوں پر محصولات لگانے کی بات کہی گئی ہے۔20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا قدم ہوگا۔ نومنتخب صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں کئی مرتبہ یہ بات کہی تھی کہ وہ امریکہ کے مفادات کی حفاظت کے لئے محصولات کا استعمال کریں گے۔x