ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 5, 2024 2:34 PM

printer

امریکہ میں نئے صدر کو منتخب کرنے کیلئے آج ووٹ ڈالے جائیں گے

امریکہ میں نئے صدر کے انتخاب کیلئے آج ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اِس چناؤ میں اعلیٰ عہدے کیلئے ری پبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک لیڈر اور نائب صدر کملا ہیرس کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔امریکہ میں ہورہے صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے سے ساڑھے سات بجے کے درمیان شروع ہوگی، جو کل بھارتی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے سے ساڑھے نو بجے کے درمیان ختم ہوجائے گی۔ کئی ووٹرس ڈاک ووٹ کے ذریعے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال پہلے ہی کرچکے ہیں۔ امریکہ میں صدر کا چناؤ انتخابی نظام سے کیا جاتا ہے، جسے الیکٹورل کالیج کہا جاتا ہے۔ صدر چنے جانے کیلئے 538 الیکٹورل کالیج ووٹوں میں سے 270 یا اس سے زیادہ ووٹ ضروری ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 6 جنوری کو سنسد کے متحدہ اجلاس میں ہوگی۔ جس امیدوار کی ووٹوں کی تعداد 270 تک پہنچ جائے گی، اسے منتخب ہونے کا اعلان کردیا جائے گا۔ صدر کی 4 برس کی مدت 20 جنوری سے شروع ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں