امریکہ میں سمندری طوفان ملٹن کے سبب فلوریڈا میں اموات اور تباہی کا منظر ہے اور خبر ہے کہ یہاں 30 لاکھ سے زیادہ صارفین کے یہاں بجلی نہیں ہے۔اب تک اس طوفان سے کم ازکم دس افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ سمندری طوفان ملٹن مغربی وسطی ساحل پر تیسرے زمرے کی شدت کے ساتھ یہاں بدھ کی رات کو پہنچاتھا۔ تاہم موسم کی پیشگوئی کرنے والوں نے کہاہے کہ ملٹن کی شدت اب کم ہوگئی ہے اور یہ جلد ہی فلوریڈا سے چلا جائے گا اور موسم کی صورتحال آہستہ آہستہ بہتر ہوگی۔
Site Admin | October 11, 2024 9:23 AM | Hurricane Milton