امریکہ میں جرمن کے شہریوں سمیت متعدد یوروپی شہریوں کو آمد کے بعد حراست میں لیے جانے کے بعد یوروپ کے کئی ممالک نے امریکہ کے لیے سفر سے متعلق اپنی ایڈوائزری کو اپ ڈیٹ کیاہے۔
جرمن کے خارجہ دفتر کے مطابق جرمنی امریکہ کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کے ساتھ حالیہ واقعات کو لیکر انتہائی سنجیدہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی کے تین شہریوں کو امریکہ داخلہ پوائنٹ پر گرفتار کئے جانے کی اطلاعات کے بعد ایڈائزری کواپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ ان میں ایک شہری کے پاس گرین کارڈ بھی تھا۔ان میں سے دو جرمنی واپس چلے گئے ہیں۔
ان واقعات کے تناظر میں انگلینڈ نے بھی سفر سے تعلق اپنی ایڈوائزری پر نظرِ ثانی کی ہے۔x