امریکہ میں ایوانِ نمائندگان کے اسپیکرMike Johnson کو ری پبلکن نے، اُن کی پوزیشن پر برقرار رکھنے کیلئے نامزد کیا ہے۔ یہ قدم House Republicans کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی، اُن کیلئے حمایت کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
Louisiana Republican جانسن کو جنوری کے اوائل میں 435 رکنی ایوان میں اکثریتی ووٹ حاصل کرنے ہوں گے۔ تبھی وہ اپنی اِس پوزیشن پر برقرار رہ سکتے ہیں۔ Johnson کو گذشتہ برس اکتوبر میں 209 کے مقابلے 220 ووٹ سے ایوانِ نمائندگان کا اسپیکر چنا گیا تھا۔x