امریکہ میں، Tiktok کے لاکھوں صارفین اب اِس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویڈیوز نہیں دیکھ سکیں گے، کیونکہ اِس مقبولِ عام ایپ پر، وفاقی سطح پر آج سے بندش عائد کردی گئی ہے۔ یہ بندش منتخبہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افتتاحی تقریب سے ایک دن پہلے عائد کی گئی ہے۔ یہ بندش Tiktok کی چینی ملکیت کے معاملے پر کئی مہینے کی قانون جدوجہد اور چھان بین کے بعد عائد کی گئی ہے۔
ایک نیوز نیٹ ورک کو دیئے گئے انٹرویو میں جناب ٹرمپ نے کہا کہ وہ Tiktok کو 90 دن کی توسیع دینے کے بارے میں سوچ رہے تھے۔
اُدھر Tiktok کے سی ای او Shou Chew کے بارے میں امید ہے کہ وہ ٹرمپ کی اِس افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
Site Admin | January 19, 2025 9:38 PM