August 7, 2024 9:39 AM

printer

امریکہ میں، شدید آندھی طوفان Debby، جو کَل فلوریڈا پہنچا تھا، اب ایک استوائی طوفان میں بدل گیا

امریکہ میں، شدید آندھی طوفان Debby، جو کَل فلوریڈا پہنچا تھا، اب ایک استوائی طوفان میں بدل گیا ہے۔ اِس کی وجہ سے پورے جنوبی امریکہ میں ایک دہشت پھیلی ہوئی ہے۔ آندھی طوفان سے متعلق قومی مرکز NHC نے جیورجیا، جنوبی کیرولینا اور شمالی کیرولینا کے علاقوں میں ممکنہ شدید بارش کے سبب قدرتی آفت کے تئیں خبردار کیا ہے۔

NHC نے پیش گوئی کی ہے کہ اِن خطوں میں جمعے کے روز سے موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے اور اِس کی وجہ سے شدید قسم کا سیلاب آسکتا ہے۔ اِس کے پیشِ نظر، جیورجیا، جنوبی کیرولینا اور شمالی کیرولینا کے گورنروں نے ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں