امریکہ میں، ایک وفاقی جج نے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُس حکم پر روک لگا دی ہے، جس کا مقصد، تنوع، مساوات اور سب کی شمولیت DEI پروگراموں کو دی جانے والی سرکاری مدد میں کمی کرنا ہے۔
جج Adam Abelson نے، Baltimore میں فیصلہ سنایا ہے کہ اِس حکم سے، اظہارِ رائے کی آزادی کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ البتہ یہ مقدمہ ابھی جاری ہے۔
جناب ٹرمپ نے، اِس حکم پر، اپنا عہدہ سنبھالنے کے پہلے ہی دن دستخط کیے تھے، جس میں وفاقی ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ DEI سے متعلقہ فنڈ ختم کر دیں۔ حکم میں وفاقی ٹھیکے داروں سے بھی کہا گیا تھا کہ وہ اِس بات کی تصدیق کریں کہ وہ DEI اقدامات کے لیے کوئی مدد نہیں دے رہے ہیں۔ ×