امریکہ میں، امریکی ایئر لائن کے طیارے اور ایک بلیک Hawk ہیلی کاپٹر کے فضا میں آپس میں ایک دوسرے سے ٹکرانے سے ہوئے حادثے میں 28 افراد کی لاشیں، واشنگٹن ڈی سی کی برف سے جمی Potomac ندی سے برآمد کی گئیں۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا، جب 60 مسافروں اور عملے کے چار افراد کو لے جا رہا مسافر بردار طیارہ رونالڈ ریگن نیشنل ایئر پورٹ پر اترنے والا تھا۔ وہیں ہیلی کاپٹر میں 3 فوجی سوار تھے۔ حادثے کے بعد ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر، دونوں Potomac ندی میں جا گرے۔ فائر اور ایمرجنسی میڈیکل خدمات کے سربراہ John A. Donnelly نے بتایا کہ حادثے کے بعد کسی کے زندہ بچنے کا امکان نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب بچاؤ کارروائی کو بازیابی آپریشن میں تبدیل کر رہے ہیں۔
Site Admin | January 30, 2025 9:26 PM
امریکہ میں، امریکی ایئر لائن کے طیارے اور ایک بلیک Hawk ہیلی کاپٹر کے فضا میں آپس میں ایک دوسرے سے ٹکرانے سے ہوئے حادثے میں 28 افراد کی لاشیں، واشنگٹن ڈی سی کی برف سے جمی Potomac ندی سے برآمد کی گئیں
