ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 17, 2025 10:13 AM | PUNJAB DEPORTERS

printer

امریکہ سے، وہاں غیر قانونی طور پر جا بسنے والے لوگوں کو لے کر ایک اور پرواز کَل رات، امرتسر کے سری گرو   رام داس جی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی۔

امریکہ سے، وہاں غیر قانونی طور پر جا بسنے والے لوگوں کو لے کر ایک اور پرواز کَل رات، امرتسر کے سری گرو   رام داس جی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی۔ اِس پرواز سے جو لوگ واپس آئے ہیں، اُن کی تعداد 112 ہے۔ یہ اِس طرح کی تیسری اور 24گھنٹے کے اندر دوسری پرواز ہے، جو امریکہ سے واپس بھیجے گئے اُن بھارتیوں کو لے کر آئی ہے جو   غیر قانونی طریقے سے، یا ٹریول ایجنٹس کی طرف سے اِن لوگوں کو قانونی طور پر امریکہ بھیجنے کا بہانا بناکر، دھوکہ دیے جانے کی وجہ سے، امریکہ میں داخل ہوگئے تھے۔

امرتسر کی ڈپٹی کمشنر ساکشی سا ہنی نے میڈیا کو بتایا کہ اس سلسلے میں سبھی ضروری انتظامات کر لیے گئے ہیں جس میں اُن کی محفوظ واپسی کے انتظامات بھی شامل ہیں۔

اِس کے ساتھ ہی امریکہ کی طرف سے واپس بھیجے گئے اِن بھارتیوں کی تعداد 300 سے زیادہ ہوگئی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں