October 14, 2024 2:32 PM

printer

امریکہ جدید طرز کا میزائل دفاعی نظام اسرائیل بھیجے گا

امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جدید طرز کا میزائل دفاعی نظام اسرائیل بھیج رہا ہے اور اِسے چلانے کیلئے تقریباً 100 امریکی فوجی بھی وہاں جائیں گے۔ ایک سال پہلے حماس کے حملوں کے بعد سے ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ امریکی فورسز کو اسرائیل میں تعینات کیا جارہا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگن نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے وزیردفاع Lloyd Austin کو حکم دیا ہے کہ وہ دفاعی نظام THAAD اور اُس کے عملے کے اہلکاروں کو اسرائیل بھیجیں۔ THAAD میزائل نظام بیلسٹک میزائلوں کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کیلئے زمین سے وار کرکے حملہ آور میزائلوں کو مار گرانے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

اِس میں کسی طرح کا ہتھیار نہیں ہوتا اور یہ حملے کرنے کیلئے استعمال نہیں کیا جاتا۔ اِس اعلان سے دو ہفتے قبل ایران نے حماس اور حزب اللہ کے لیڈروں اور ایران کے ایک جنرل کی ہلاکت کے تناظر میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے پہلی اکتوبر کو اسرائیل پر کئی میزائل داغے تھے۔ اَب اسرائیل ایران پر جوابی حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ دوسری طرف ایران کے وزیر خارجہ عباس Araqchi نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اسرائیل میں امریکی میزائل دفاعی نظام چلانے کیلئے وہاں اپنے فوجیوں کو تعینات کرکے اُن کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں