ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 14, 2024 9:37 AM | US India Strategic

printer

امریکہ-بھارت دفاعی شراکت داری USISPF، آج نئی دلی میں اپنی سالانہ ”بھارت کی قیادت سے متعلق سربراہ کانفرنس 2024“ کی میزبانی کیلئے تیار ہے

امریکہ-بھارت دفاعی شراکت داری USISPF، آج نئی دلی میں اپنی سالانہ ”بھارت کی قیادت سے متعلق سربراہ کانفرنس 2024“ کی میزبانی کیلئے تیار ہے، جس کا مقصد دوطرفہ تجارت، سپلائی چین، سیمی کنڈکٹرس کے شعبے میں سرمایہ کاری، مصنوعی ذہانتAI اور اگلے دور کی ٹیکنالوجی سے متعلق تعاون کو فروغ دینا ہے۔

یہ سربراہ کانفرنس، کواڈ رہنماؤں کی سربراہ کانفرنس اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کیلئے امریکہ کے، وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ کامیاب دورے کے بعد منعقد ہورہی ہے۔

اِس ایک روزہ سربراہ کانفرنس کا مقصد دفاعی تعلقات اور صاف ستھری توانائی کو فروغ دینا نیز ایک آزاد اور کھلے بھارت-بحرالکاہل خطے کی حفاظت کرنا ہے۔

USISPF کے چیئرمین John Chambers نے کہا کہ یہ صدی، بھارت کی صدی ہے، اور وہ مستقبل کے امکانات کے تئیں کافی پُرجوش ہیں کیونکہ ہم، دونوں ملکوں کیلئے ایک مشترکہ اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کیلئے، بھارتی رہنماؤں کے ساتھ قریبی کام کاج کررہے ہیں۔

یہ سربراہ کانفرنس، امریکہ اور بھارت کے درمیان متحرک دفاعی شراکت داری کو مستحکم کرنے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کررہی ہے۔ اِس کانفرنس میں کئی اجلاس منعقد کئے جائیں گے، جن میں ممتاز رہنما شرکت کریں گے۔ اِن رہنماؤں میں مرکزی وزراء پیوش گوئل، دھرمیندر پردھان اور جیوترادتیہ سندھیا اور دیگر اہم افسران شامل ہیں۔

اِس سربراہ کانفرنس میں بھارت کی، مصنوعات سازی سے متعلق معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی، جیسا کہ امریکہ اور بھارت، عالمی سپلائی چین کی تعمیر نوع اور اِس میں پھر سے ہم آہنگی لانے کے سلسلے میں مشترکہ طور پر کام کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں