یوکرین میں جنگ بندی کی خاطر آج امریکہ اور روس کے درمیان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بات چیت ہوئی۔ بات چیت کا سلسلہ چار گھنٹے سے زیادہ چلا۔
دونوں ملکوں کے درمیان چار اصولوں پر اتفاق ہوا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ وہ واشنگٹن اور ماسکو میں اپنے اپنے سفارتخانوں میں کام کاج کو نئے سرے سے شروع کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملک یوکرین تنازع کے خاتمے کیلئے مذاکرات کرنے اور عمل کرنے کی خاطر ایک اعلیٰ سطحی ٹیم مقرر کریں گے۔ جناب روبیو نے کہا کہ امریکہ اور روس جغرافیائی سیاسی اور اقتصادی تعاون پر بات چیت کریں گے۔
روس کے وزیر خارجہ سرغئی لافروف اور روس کے خارجہ پالیسی کے اعلیٰ مشیر یوری اُوشاکوف نے امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو، قومی سلامتی کے مشیر مائک والز اور امریکہ کے مغربی ایشیا کیلئے سفر Steve Wiktoff کے ساتھ بات چیت کی۔ میٹنگ کے بعد یوروی اُوشاکوف نے کہا کہ یہ بات چیت اچھی رہی اور سبھی معاملات پر سنجیدہ گفتگو ہوئی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ فریقین کے درمیان یوکرین کے تعلق سے بات چیت پر اتفاق ہوا، ساتھ ہی انھوں نے پوتن اور ٹرمپ کے درمیان میٹنگ کیلئے ضروری شرائط کے بارے میں بتایا۔ اگرچہ انھوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے اس ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان Tammy Bruce نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک مشاورتی طریقہئ کار قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
تاکہ دونوں ملکوں کے سفارتخانوں میں بہتر کام کاج کیلئے ضروری اقدامات کرنے کے مقصد سے باہمی تعلقات کی راہ میں حائل کو دور کیا جاسکے۔
اس دوران، روس نے کہا ہے کہ یوکرین NATO میں شامل نہیں ہوسکتا اور محض یہ کہہ دینا کافی نہیں ہے کہ اس فوجی اتحاد میں یوکرین کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
Site Admin | February 18, 2025 9:49 PM
امریکہ اور روس کے عہدیداران نے سعودی عرب کے ریاض میں اعلیٰ سطحی بات چیت کے دوران، یوکرین جنگ کو ختم کرنے کیلئے بات چیت کی خاطر ٹیمیں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے
