September 26, 2024 3:07 PM

printer

امریکہ، فرانس اور اُن کے کچھ ساتھی ملکوں نے اسرائیل-لبنان سرحد پر فوری طور پر 21 روزہ جنگ بندی کے لیے کہا ہے

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی میں تیزی آنے کے بعد امریکہ، فرانس اور اُن کے کچھ ساتھی ملکوں نے فوری طور پر اسرائیل-لبنان سرحد پر 21 دِن کی جنگ بندی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ امریکہ، فرانس، یورپی یونین، جرمنی، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور کچھ دوسرے ملکوں کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں جنگ بندی کی ضرورت کو اُجاگر کیا گیا ہے۔

بیان میں اسرائیل اور لبنان کی سرکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر عارضی جنگ بندی کی توثیق کریں۔ اسرائیل اور لبنان کے حزب اللہ گروپ کے درمیان لڑائی سے علاقائی جنگ کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اسرائیل نے لبنان میں اور زیادہ فضائی حملے کیے اور درجنوں لوگ مارے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں