امریکہ،2022 کے CHIPS Act کے ذریعے قائم کیے گئے بین الاقوامی ٹیکنالوجی سیکیورٹی اور اختراع فنڈ کے تحت بھارت کے سیمی کنڈکٹر مشن میں شراکت داری کرے گا، جس کا مقصد اُن امکانات کو تلاش کرنا ہے جن کے تحت عالمی سیمی کنڈکٹر ایکو نظام کو فروغ اور وسعت حاصل ہو سکے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس شراکت داری سے اور زیادہ لچکدار، محفوظ اور پائیدار عالمی سیمی کنڈکٹر ویلیو چین قائم کرنے میں مدد ملے گی۔
سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر بھارت – امریکہ کلیدی شراکت داری فورم نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں امریکہ کے نائب وزیر خارجہ Kurt Campbell یہ کہہ رہے ہیں کے بھارت کے ساتھ امریکہ کی شراکت داری کو وسعت دینا بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں میں سب سے زیادہ اہم ہے۔ انھوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ اِن کوششوں سے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے رشتوں کو مستحکم کرنے اور اُن اہم چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی، جن کا انھیں سامنا ہے۔
امریکہ اور بھارت کے درمیان اِس شراکت داری سے بھارت کی سیمی کنڈکٹر صنعت کو وسعت دینے کے امکانات کی عکاسی ہوتی ہے جس سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔x