June 26, 2024 3:23 PM

printer

امرناتھ یاترا 2024 کیلئے تین جہتی سیکورٹی نظام نافذ کیا گیا۔ ہائی ٹیک نگرانی کا انتظام کیا گیا ہے اور نیم فوجی دستے تعینات کیے گئے ہیں

جموں کشمیر میں اِس سال امرناتھ یاترا کیلئے جموں میں یاتری نیواس اور دیگر بنیادی کیمپوں میں اور اُن کے اطراف تین سطحی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ عقیدتمندوں اور عام ٹریفک کی نگرانی کیلئے جموں سری نگر قومی شاہراہ پر جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

 جموں کیلئے یاتریوں کا پہلا جتھا 28 جون کو روانہ ہوگا۔تین ہزار 880 میٹر کی بلندی پر واقع امرناتھ کی پوتر گپھا کیلئے 52 روزہ یاترا، دونوں راستوں، اننت ناگ ضلعے میں نُنوان- پہلگام کے 48کلو میٹر کے روایتی راستے اور گاندربَل ضلعے میں بال تَل کے چودہ کلومیٹر کے راستے پر 29 جون سے شروع ہورہی ہے۔

یاترا کیلئے سیکورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ یاترا کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اِس کیلئے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جموں میں بھگوتی نگر یاتری نیواس ملک بھر کے عقیدتمندوں کیلئے پہلا بنیادی کیمپ ہے، جہاں سے یاتری امرناتھ گپھا کیلئے اپنے سفر کا آغاز کرتے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں