امرناتھ گُپھا کے درشن کرنے کے لئے چار ہزار 132 یاتریوں کا ایک اور جتھہ جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس پڑاؤ سے کشمیر وادی کے لئے روانہ ہوا۔ یاتری آج صبح سویرے 151 گاڑیوں کے ایک قافلے میں پڑاؤ سے روانہ ہوئے۔
اس جتھے میں دو ہزار 872 مَرد، ایک ہزار 168 خواتین، 18 بچے، 68 سادھو اور 6 سادھویاں شامل ہیں۔
ان میں سے ایک ہزار 808 یاتری بالتل پڑاؤ سے، جبکہ 2 ہزار 324 پہلگام پڑاؤ سے کشمیر وادی کیلئے روانہ ہوئے ہیں، جہاں سے وہ اپنے آگے کے سفر کیلئے روانہ ہوں گے۔