September 4, 2024 10:31 PM

printer

امرت اُدیان کَل ٹیچرس ڈے کے موقعے پر سبھی اساتذہ کیلئے خصوصی طور پر کُھلا رہے گا

Amrit Udyan کَل ٹیچرس ڈے کے موقعے پر سبھی اساتذہ کیلئے خصوصی طور پر کُھلا رہے گا۔ ایک بیان میں صدرِ جمہوریہ کے سکریٹریٹ نے کہا ہے کہ راشٹرپتی بھون کے گیٹ نمبر 35 سے داخلہ ہوگا۔ سینٹرل سکریٹریٹ میٹرو اسٹیشن سے گیٹ نمبر 35 تک اساتذہ کی سہولت کیلئے ایک مفت Shuttle بس سروس دستیاب ہوگی۔

Amrit Udyan موسم گرما کے سالانہ ایڈیشن 2024 کیلئے پچھلے ماہ کی 16 تاریخ سے اِس ماہ کی 15 تاریخ تک عوام کیلئے کھلا ہے۔ یہاں پیر کے دن کے علاوہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک لوگ آسکتے ہیں۔ داخلہ مفت ہے۔

سیر کیلئے آنے والے راشٹرپتی بھون کی ویب سائٹ پر اپنے آنے کی بُکنگ آن لائن کرا سکتے ہیں۔ بغیر بُکنگ کے آنے والے افراد گیٹ نمبر 35 کے باہر موجود اپنی مدد آپ Kiosks کے ذریعے خود کو رجسٹر کرا سکتے ہیں۔ اِس ایڈیشن کے دوران اب تک ڈیڑھ لاکھ سیاح Amrit Udyan کی سیر کیلئے آچکے ہیں۔ اِس سیر کے دوران سیاحوں کو ماحولیات کے بارے میں بیداری پھیلانے کیلئے بیجوں کی مدد سے بنا کاغذ دیا جاتا ہے، جس سے پودا اُگایا جاسکتا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں