پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سکھبیر سنگھ بادل پر آج امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کی داخلی جگہ پر ایک قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم وہ بال بال بچ گئے۔ جناب بادل جنہیں حال ہی میں شری اکال تخت کی طرف سے سزا سنائی گئی تھی۔ داخلی دروازے پر وہیل چیئر پر بیٹھے تھے، تبھی یہ کوشش کی گئی۔ حملہ کرنے والے شخص کی شناخت نارائن سنگھ کے طور پر کی گئی ہے، جس نے انہیں گولی مارنے کی کوشش کی۔ ایس جی پی سی کے سیواداروں اور سیکورٹی حکام نے تبھی اُسے پکڑلیا جب اُس نے انہیں گولی مارنے کے لیے اپنا ریوالور نکال لیا تھا۔ چلائی گئی گولی گیٹ کے دیوار پر لگی۔ اِس دوران امرتسرپولیس کمشنر گروپریت سنگھ بھلّر نے کہا ہے کہ جناب بادل پر نارائن سنگھ نے قاتلانہ حملہ کیا، جو ایک دہشت گرد ہے اور اُسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سابق ممبر پارلیمنٹ اور جناب بادل کی اہلیہ محترمہ ہرسمرت کور بادل بھی گولڈن ٹیمپل پہنچ گئی ہیں۔
مرکزی وزیر Raneet سنگھ بٹو نے پنجاب میں گولڈ ٹیمپل میں شرومنی اکالی دل رہنما سکبھیر سنگھ بادل پر حملے کی مذمت کی ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا بات کرتے ہوئے جناب بٹو نے اِس واقعہ کی تحقیقات کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔کانگریس رہنما رینوکا چودھری نے کہا ہے کہ گولڈن ٹیمپل جیسی مقدس جگہ پر اِس طرح کا واقعہ پیش آنا نہایت افسوسناک ہے۔