امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت امداد باہمی سے متعلق تحریک میں ایک عالمی رہنما بن کر ابھرا ہے۔ ایک قومی روزنامے میں ایک مضمون میں جناب شاہ نے کہا کہ امداد باہمی شعبہ آگے بڑھتے ہوئے افراد کو نہ صرف اقتصادی طور پر مستحکم کرتا ہے بلکہ اُنہیں براہ راست معیشت سے بھی مربوط کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے سہکار سے سمردھی منتر کا مقصد ملک کے امداد باہمی کے اداروں کو فعال اور خودکفیل بنانا ہے۔
Site Admin | November 25, 2024 2:24 PM