August 10, 2024 9:47 PM

printer

امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے Ethanol کی پیداوار کے تعلق سے کثیر رُخی اور مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکمت عملی اختیار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے

امداد باہمی اور داخلی امور کے مرکزی وزیر امت شاہ نے گنے سمیت مکئی، ٹوٹے ہوئے چاول، بچے کھچے پھل اور بانس جیسے ذرائع کا استعمال کرکے ایتھنول کی پیداوار کی خاطر کثیر رخی اور مستقبل کیلئے طریقہئ کار اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔
آج نئی دلّی میں چینی سے متعلق کوآپریٹو فیکٹریوں کی قومی فیڈریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ ایتھنول کی پیداوار ایک منافع بخش اور پھلنے پھولنے والا کاروبار ہے اور آئندہ کچھ برسوں میں ملک کو ایک ہزار کروڑ لیٹر ایتھنول کی ضرورت ہوگی۔ جناب شاہ نے کہا کہ حکومت نے 2030 تک پیٹرول میں 20 فیصد ایتھنول کی آمیزش کا ہدف رکھا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں