امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت امدادِ باہمی کے شعبے کے ذریعے کروڑوں کسانوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ نئی دلّی میں امدادِ باہمی کی ترقی سے متعلق قومی کارپوریشن کی 91ویں جنرل کونسل کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ حکومت امدادِ باہمی کی تحریک کے ذریعے ملک کے شہریوں کے طرزِ زندگی میں ایک مثبت تبدیلی لانے کے سلسلے میں عہد بستہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت امدادِ باہمی کے ذریعے ملک کو خودکفیل بنانے کیلئے کام کر رہی ہے اور اِس سلسلے میں امدادِ باہمی کی ترقی سے متعلق قومی کارپوریشن NCDC کا بہت اہم رول ہے۔
Site Admin | November 23, 2024 9:44 PM