ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 19, 2024 9:54 PM

printer

امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ سفید انقلاب 2.0 خواتین کو بااختیار بنائے گا اور دیگر بہت سے فوائد کے علاوہ نامیاتی کھیتی باڑی کو مستحکم کرے گا

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکز وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ سفید انقلاب 2.0 خواتین کو بااختیار بنائے گا۔ بچوں میں تغذیہ کی کمی کے خلاف لڑے گا، روزگار پیدا کرے گا، ملک میں نامیاتی کاشتکاری کے ذریعے مٹی کی زرخیزی میں اضافہ ہوگا اور نامیاتی کاشتکاری کو استحکام ملے گا۔ نئی دلّی میں ایک قومی سطح کی کانفرنس میں اپنی وزارت کے 100 دن کے دوران کایہ پلٹ کرنے والے سلسلے وار اقدامات کئے جانے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ خواتین کی زیادہ سے زیادہ تعداد ڈیری شعبے میں شامل ہے۔ ان میں اکیلے گجرات میں ہی کئی شعبے 60 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کا کاروبار کر رہے ہیں۔
سفید انقلاب 2.0 پہل قدمی کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا، روزگار پیدا کرنا اور امدادِ باہمی کی رسائی کو وسعت دینا ہے۔ اس بات کا تخمینہ لگایا گیا ہے کہ پانچ برس کے اختتام تک ڈیری کی امدادِ باہمی انجمنیں یومیہ ایک ہزار لاکھ لیٹر دودھ خریدیں گی اور اس طرح دیہی ذریعہئ معاش میں اضافہ ہوگا۔ امداد باہمی کی وزارت نے کہا کہ یہ طویل عرصے سے یہ مانگ کی جا رہی تھی کہ امدادِ باہمی کی بھی ایک وزارت ہونی چاہیے اور یہ مانگ NDA حکومت نے پوری کی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس وزارت کی تشکیل کا مقصد سبھی گاؤوں اور ضلعوں میں امدادِ باہمی شعبے کی احیاء کرنا تھا۔ جناب شاہ نے کہا کہ امدادِ باہمی کے ذریعے حکومت دیہی معیشت کو نئی رفتار دے رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں