وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سمیت کئی وزیروں اور وزرائے مملکت نے اپنے عہدے کی ذمے داری سنبھال لی ہے۔ امت شاہ نے امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کی وزارت کا چارج سنبھالا۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اِس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں جناب مودی کی تیسری سرکار کی خارجہ پالیسی نہایت کامیاب ثابت ہوگی۔ وہ آج صبح اپنی وزارت کی ذمے داری سنبھالنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کررہے تھے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہاکہ پہلے بھارت اور Vasudhaiva Kutumbakam بھارت کی خارجہ پالیسی کے دو رہنما اصول ہوں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ بھارت کا اثر ورسوخ بتدریج بڑھ رہا ہے اور ملک یہ محسوس کررہے ہیں کہ بھارت اُن کا سچا دوست ہے، جو بحران کے وقت اُن کے ساتھ رہتا ہے۔
اگلے پانچ سال کے دوران پاکستان اور چین کے ساتھ بھارت کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ جہاں تک پاکستان اور چین کا تعلق ہے، اِن دونوں ملکوں کے ساتھ سرحدی معاملات حل کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ بھارت سرحد پار سے کی جانے والی دہشت گردی کا مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے۔
اشونی ویشنو نے آج اطلاعات و نشریات کی وزارت میں وزیر کا عہدہ سنبھالا۔ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ عوام نے ایک بار پھر وزیراعظم نریندر مودی کو ملک کی خدمت کرنے کا موقع دیا ہے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے بھارت کی معیشت کو، جو گیارہویں مقام پر تھی، ترقی دے کر پانچویں مقام پر پہنچا دیا۔ ڈاکٹر L-Murugan نے اطلاعات و نشریات کی وزارت میں وزیر مملکت کی ذمے داری سنبھال لی ہے۔ نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر Murugan نے کہاکہ سرکار کی اسکیموں اور پالیسیوں کو ملک کے عوام تک پہنچانے کیلئے مواصلات بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
LJP رام ولاس کے رہنما چراغ پاسوان نے خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعت میں مرکزی وزیر کی حیثیت سے اپنا کام کاج سنبھالا۔ اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب پاسوان نے کہاکہ اُنہیں جو ذمے داری دی گئی ہے، وہ پوری لگن اور سخت محنت کے ساتھ اُسے پورا کریں گے۔ جناب پاسوان نے کہا کہ اُن کا محکمہ کسانوں کو براہِ راست فائدہ پہنچائے گا اور اُن کی آمدنی دوگنا کرنے میں مدد کرے گا۔
جناب گری راج سنگھ نے ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر کی حیثیت سے اپنی ذمے داری سنبھالی۔ اِس موقع پر ٹیکسٹائل کے سابق وزیر پیوش گوئل بھی موجود تھے۔ Pabitra Margherita نے اِسی وزارت میں وزیرمملکت کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا ہے۔
بھوپیندر یادو نے بھی ماحولیات کے وزیر کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
سریش گوپی نے پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں وزیرمملکت کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھالا۔ اِس موقع پر پٹرولیم اور گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی موجود تھے۔ Annpurna Devi نے بچوں کی ترقی اور خواتین کے امور کی ذمے داریاں سنبھالی ہیں۔ کرن رجیجو پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کی وزارت میں وزیر ہوں گے۔ جناب رجیجو نے تمام جماعتوں اور لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے سبھی ممبروں سے تعاون اور اشتراک پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر ایک کو عوام کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے، چاہے وہ سرکار میں ہوں یا اپوزیشن میں۔
جناب منوہر لال نے بجلی کی مرکزی وزیر کی حیثیت سے اور جناب جتیندرسنگھ نے عملے اور تربیت کے محکمے میں وزیرمملکت کی ذمے داری سنبھالی، جس کا اُن کے پاس آزادانہ چارج ہوگا۔
جناب سنجے سنگھ نے وزارت دفاع میں وزیر مملکت اور جناب جینت چودھری نے ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت میں وزیرمملکت کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا ہے۔